پاکستان کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی پرزور مذمت

پاکستان کی شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی پرزور مذمت اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز امریکی ڈرون حملے کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت 10 جولائی کی صبح شمالی وزیرستان میں کئے گئے امریکی ڈرون حملے کے واقعہ کی مذمت کرتی ہے جس کے نتیجہ میں جانی نقصان ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ پہلے بھی کئی مواقع پر واضح کیا جا چکا ہے کہ پاکستان ایسے حملوں کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی تصور کرتا ہے۔ ان حملوں کا پاکستان اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے حکومت کی کوششوں پر منفی اثر بھی پڑتا ہے۔